ابنا: ہندوستان کے سرکردہ انسانی حقوق کارکن گوتم نولکھا کی قیادت میں ھندوستان کی مختلف ریاستوں میں سرگرم انسانی حقوق تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل30رکنی وفد وادی میں حقوق بشر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وادی وارد ہوا ہے اور وفد نے سنیچر کو اپنے دورے کا آغاز حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ ملاقات سے کیا۔ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے ھندوستان میں سرگرم مختلف تنظیموں کے 30 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز(JKCCS) کے توسط سے معروف انسانی حقوق کارکن گوتم نو لکھا کی قیادت میں حریت کانفرنس(ع) کے چیرمین ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
کشمیر عظمیٰ آن لائن کے مطابق وفد نے بیک زبان حریت چیرمین کے توسط سے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ وہ انکے جائز اور مبنی برجدوجہد اور پیدائشی حق، حق خودارادیت کی دوٹوک الفاظ میں نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف پرزور احتجاج کرتے ہوئے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ھندوستان کے کونے کونے تک مسئلہ کشمیر کی اصل حقیقت اور عوام کو درپیش گوناگوں سنگین نوعیت کے مسائل سے واقف کرائیں گے۔ وفد نے کہا کہ او آئی سی ، امریکہ ، یورپی یونین وغیرہ سے زیادہ ھندوستانی عوام اور سول سوسائٹی کا اپنے ملک پر دبائو نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے اور مسئلہ کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲